پاکستان اور بنگلہ دیش کا صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے آج ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر صنعت عادل الرحمان خان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خوراک کی سلامتی، فوڈ انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن اور صنعتی ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی جیسے اہم شعبوں پر زور دیا، اس سلسلے میں وفود کے تبادلے اور نالج شیئرنگ کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان توانائی و معدنی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ترقی پذیر صنعتی شعبے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور تعاون کے ذریعے اس کا حصہ بننے کا خواہاں ہے، انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک مشترکہ وژن کے تحت صنعتی ترقی کے لیے سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر جام کمال خان نے بنگلہ دیش کی فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کامیابیوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

بنگلہ دیشی مشیر صنعت عادل الرحمان خان نے بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی ضروریات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور نالج شیئرنگ سے مزید پیشرفت ممکن ہے، انہوں نے چمڑے، شپ بلڈنگ، شوگر، ایگرو پروسیسنگ اور اسمال میڈیم اینٹرپرائزز کو تعاون کے ممکنہ شعبے قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دوطرفہ تجارت اور صنعتی ترقی کو باہمی تعاون سے مزید فروغ دیا جائے گا، ملاقات میں بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!