سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس: سعید غنی کے بھائی فرحان غنی راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کو سرکاری ملازم پر تشدد اور کارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمے میں گرفتار کیے جانے کے بعد عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی کا بھائی فرحان غنی گرفتار، انسدادِ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

فرحان غنی کو پولیس نے اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کے خلاف درج مقدمہ فیروز آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی بنیاد پر فرحان غنی کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل پولیس نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ ایک سرکاری ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش پر سعید غنی نے بزرگ شہری کو جھڑک کر ہار توڑ دیا

گرفتار افراد میں فرحان غنی کے ساتھ ساتھ قمر احمد خان، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان کے نام بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں