سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے جامع بحالی پیکیج تیار کرنے کا حکم

اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین نادرا اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی ریلہ جنوبی پنجاب میں داخل ہو چکا ہے اور جلد پنجند سے گزرے گا۔ انتظامیہ، پاک فوج اور ریسکیو ادارے سیلابی ریلے کو بغیر کسی بند کو نقصان پہنچائے گزارنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ سرگرم ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کے متاثرہ نظام کا 80 فیصد بحال کیا جا چکا ہے جبکہ پُلوں اور شاہراہوں کی مرمت کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم

اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 4 ہزار سے زیادہ پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ متاثرین کے لیے 6 ہزار 300 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے متاثرین جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان تک مالی معاونت پہنچانے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال

انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آئندہ مون سون کے لیے ابھی سے تیاری کرنے اور دو ہفتوں میں جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، پاک فوج اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟