امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر تک لاہور اور قصور کے دورے کے دوران پاکستان کی سیلاب سے بحالی  کے لیے جاری  کوششوں کے حوالے سے امریکی عزم پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات 

پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں  پر تبادلہ خیال کیا اور بحالی کی ان کوششوں میں  امریکا کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیا کی فراہمی  کو اجاگر کیا۔

انہوں  نے 14 ستمبر کو دریائے ستلج  سے ملحق  سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔

ناظم الامور بیکر نے متاثرہ افراد کی  قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی  بھی تعریف  کی۔

مزید پڑھیے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی  انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی  زندگی  ضائع  نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح  پر کی جانے والی کوششوں میں زندگیاں  بچانے والی بحالی، فوری امداد اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مسلسل دیکھ بھال شامل ہے جو ایک بہترین مثال ہے۔

ناظم الامور بیکر  نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران اور کاروبار، حکومت، آئی ٹی، تعلیم، آرٹس، ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: نیٹلی بیکر نئی امریکی ڈپٹی چیف آف مشن، اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

نیٹلی بیکر نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان دونوں  ملکوں کے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینےکے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات، اور کاروبار لانا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں