ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی 2 کوششوں میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ تاہم تیسری اور آخری کوشش میں انہوں نے 85.28 کی تھرو پھینک کر براہِ راست فائنل میں جگہ بنالی۔

قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔

ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب

جاپان میں جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا  2024 کے پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ جہاں ندیم نے طلائی اور چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ رواں برس 2025 میں جرمنی کے جولیان ویبر نے اب تک سب سے طویل تھرو (91.51 میٹر) کیا ہے، جبکہ چوپڑا نے بھی 90 میٹر سے زائد کا تھرو ریکارڈ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر

ارشد ندیم نے سرجری کے بعد مئی میں 86.40 میٹر کا بہترین تھرو پھینکا تھا، اگرچہ یہ ان کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، ان کے مداح پرامید ہیں کہ وہ فائنل راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال نیرج چوپڑا نے ندیم کو اپنے ایونٹ ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں مدعو کیا تھا، مگر اپریل میں پہلگام حملے کے بعد دعوت منسوخ کر دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق جولیان ویبر، اینڈرسن پیٹرز اور کیشورن والکاٹ بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل ہیں، لیکن نیرج اور ندیم کی موجودگی اس مقابلے کو تاریخی حیثیت دے رہی ہے، کیونکہ یہ دونوں ایتھلیٹ اپنے اپنے ملکوں کے لیے ایک نئی کھیل روایت قائم کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا