امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خطرناک حد تک کشیدگی بڑھی، جس میں 7 طیارے مار گرائے گئے اور دنیا ایک ایٹمی تصادم کے قریب پہنچ گئی تھی۔ ان کی بروقت مداخلت نے خطے کو ایک تباہ کن جنگ سے بچایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں گلوبل پیس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کو امن کا حقیقی علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کی کوششوں نے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کیا۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی قیادت نے 7 نہیں، 8 جنگیں رکوا کر دنیا کو امن و استحکام دیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، وزیر دفاع خواجہ آصف
4 روزہ پاک بھارت لڑائی اپریل میں اس وقت بھڑک اٹھی تھی جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی نے الزام اسلام آباد پر عائد کیا۔ امریکی ثالثی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی طے پائی۔













