القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو نوٹس وصول کروا دیا

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو(نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس وصول کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو( نیب) کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس وصول کروانے آج بروز بدھ کی دوپہر زمان پارک پہنچی اور عمران خان کو نوٹس وصول کروایا۔

نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا۔ نوٹس کے مطابق عمران خان کل القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب ٹیم نوٹس وصول کروا کے زمان پارک سے روانہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی اسی کیس میں نیب کی ٹیم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس بھی لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم بشری بی بی کی قانونی ٹیم کی عدم دستیابی پر نیب کی ٹیم نوٹس وصول کروائے بغیر واپس روانہ ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی