عمران خان کی سہیل آفریدی کو وزات اعلیٰ کی مبارکباد، 9 مئی سمیت 4 واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اڈیالہ جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی حکومت کی منتقلی کے باوقار عمل پر سراہا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان

عمران خان نے اپنے پیغام میں گزشتہ 2 سال کے دوران پیش آنے والے 4 بڑے واقعات۔ 9 مئی، 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے کے سانحات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام واقعات میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے ان کا مؤقف ابتدا سے واضح ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لائی جائے اور واقعے کی آزادانہ تفتیش کی جائے، مگر اب تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فریق کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر بغیر شفاف تحقیقات کے ملٹری کورٹس اور کینگرو کورٹس سے 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں، حالانکہ اس دن نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے میں بھی اسی طرز پر ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا، اور اگر ماضی کے واقعات کی تحقیقات ہو جاتیں تو یہ سانحات دوبارہ پیش نہ آتے۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر نہتے شہریوں کے قتلِ عام پر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے سانحات ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے معافی کیوں مانگی؟

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے بعد خیبرپختونخوا میں احتجاج کرتے ہوئے چاروں واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں سب کچھ ’عاصم لاء‘ کے تحت چل رہا ہے، عدالتیں فوجی عدالتوں کی طرز پر کام کر رہی ہیں، اور 26ویں غیر آئینی ترمیم کے بعد انصاف کی توقع قریباً ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ آرمی چیف عاصم منیر، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47 کے ذریعے نااہل اور غیرمنتخب حکومت مسلط کی ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشتگردی، امن، یا خارجہ پالیسی کے معاملات میں نہ وژن ہے، نہ اہلیت۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ بندوق کے زور پر مسائل کا حل کبھی دیرپا نہیں ہوا، افغانستان کے ساتھ تنازعات کا حل سیاسی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے، تو وہ افغانستان کے ساتھ امن اور تعلقات کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟