ویمنر ورلڈ کپ : سدرہ نواز نے مسلسل بارشوں کو ناقص کارکرگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران مسلسل بارشوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سدرہ نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلسل بارش نے ٹیم کی کارکردگی اور ردھم کو متاثر کیا، یہ ہمارے لیے بہت مایوس کن صورتحال تھی، ہم نے اپنے تمام میچز یہی کھیلے ہیں اور تقریباً گزشتہ 3 سے 4 میچز میں بارش ہی بارش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انہوں نے کہا کہ پہلے اوور میں ہی ہمیں وکٹ ملی، لیکن اسی وقت بارش شروع ہوگئی، کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں آکر وارم اپ کرنا پڑا جو انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

سدرہ نواز نے مزید کہا کہ بارش کی وجہ سے بولرز اور بیٹرز دونوں کو مشکلات پیش آئیں، لیکن یہ چیز ہمارے کنٹرول میں نہیں، اب ہماری توجہ اگلے میچ پر ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث پاکستان کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز بھی منسوخ ہوچکے ہیں، جس سے ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 150 رنز سے شکست ہوئی۔ پروٹیز کی کھلاڑی مریزانے کیپ کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان ویمنز اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا