کون سے چیٹ بوٹس اردو میں سرچ کی سہولت فراہم کرتے ہیں؟

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے پاکستان میں اپنے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ، میٹا اے آئی، کو اردو میں متعارف کروا دیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین میٹا اے آئی کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اردو زبان میں بات چیت اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی کون کون سی چیٹ بوٹس ہیں جن کے ذریعے اردو میں باآسانی سرچ کیا جا سکتا ہے اور وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے؟

اردو میں سرچ کرنے والے نمایاں چیٹ بوٹس:

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)

چیٹ جی پی ٹی ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو انٹرنیٹ کے ہر شعبے میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس نے انسانی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ صارفین اس کے ذریعے فوری اور موزوں جوابات حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ تحریر لکھنا ہو، ڈیزائن بنانا ہو، حساب کتاب کرنا ہو یا کسی موضوع پر معلومات حاصل کرنی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار

چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر بنانے کا فیچر بھی شامل ہے جو خاص طور پر صارفین میں بہت مقبول ہے۔ چیٹ جی پی ٹی متعدد زبانوں میں کام کرتا ہے، جن میں اردو بھی شامل ہے، اور چند سیکنڈز میں صارفین کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

میٹا اے آئی (Meta AI)

میٹا نے اپنے AI اسسٹنٹ کو پاکستان میں اردو زبان میں متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین اردو میں سوالات کر کے تفصیلی جوابات حاصل کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

گوگل اے آئی سرچ موڈ (Google AI Search Mode)

گوگل کا AI سرچ موڈ اب اردو زبان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر پاکستان سمیت دنیا کے 45 سے زائد ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین پیچیدہ سوالات اردو میں پوچھ سکتے ہیں اور تفصیلی جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کا یہ فیچر Gemini 2.5 ماڈل پر مبنی ہے اور صارفین کو ٹیکسٹ، وائس اور امیج کے ذریعے سرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے روایتی سرچ کے ذریعے مشکل جوابات بھی باآسانی حاصل ہو جاتے ہیں۔

ڈیپ سیک (DeepSeek)

چینی کمپنی ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت کی ایپ نے عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ ایپ فزکس، ریاضی اور عام ذہانت کے سوالات کے جواب اتنی ہی عمدگی سے دیتی ہے جتنی چیٹ جی پی ٹی، اور اس پر وقت بھی کم لگتا ہے۔ ڈیپ سیک کو 2023 میں لیانگ وین فینگ نے قائم کیا تھا، جو ایک معروف ہیج فنڈ کے شریک بانی بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں