سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ میرے بھائی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے تاکہ خود گرفتاری پیش کریں۔ راستے میں اسلام آباد کے علاقے ڈی-12 کے قریب پولیس نے ان کی گاڑیاں روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا

ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے، اور گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ میری صاحبزادہ حسن رضا سے بات ہوئی، ان کے مطابق حامد رضا صاحب کو ڈی-12 کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ آس پاس کے تھانوں سے معلوم کیا گیا مگر وہ وہاں موجود نہیں ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی مقدمہ میں 10 برس کی سزا

رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ فیصلہ 31 جولائی 2025 کو سنایا گیا، جس میں عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد 108 افراد کو مختلف سزائیں سنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر رہنما بھی شامل تھے، جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی اور چند دیگر شخصیات کو بری کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!