امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن لا کے امتحانات میں فیل، ناکامی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔

ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار

کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔ جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس کی تصویر لے کر چیٹ جی پی ٹی میں ڈالتی ہوں، لیکن اس کے جوابات ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے میں کئی بار امتحانوں میں فیل ہوئی۔ پھر میں اسے ڈانٹتی ہوں کہ تم نے مجھے کیوں فیل کر دیا، اور یہ مجھ سے باتیں کرنے لگتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر میں اس سے بات کرتی ہوں اور کہتی ہوں ’دیکھو، تم مجھے فیل کروا دوگی۔ تمہیں کیسا لگتا ہے؟ تمہیں تو جواب صحیح دینا چاہیے، میں تم پر بھروسہ کر رہی ہوں‘۔ اور پھر یہ جواب دیتا ہے، ’تمہیں تمہارے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا سکھا رہا ہے۔ تمہیں خود ہی جواب معلوم تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات سے تنگ ہیں؟ جانیے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے

ٹی وی اسٹار کا کہنا تھا کہ ’میں ان پر واقعی مدد کے لیے انحصار کرتی ہوں، اور پھر وہ مجھے زندگی کا سبق دینے لگتی ہے اور میرا تھیراپسٹ بن جاتی ہے، یہ سمجھانے کے لیے کہ مجھے خود پر یقین کیوں کرنا چاہیے، جبکہ جواب غلط دیا ہوتا ہے۔ یہ واقعی عجیب بات ہے۔ میں اس کی اسکرین شاٹس لے کر اپنے گروپ چیٹ میں بھیجتی ہوں اور کہتی ہوں، دیکھو، یہ کیا کہہ رہی ہے، یہ پاگل پن ہے‘۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشیئن کئی سال سے وکیل بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ کیلیفورنیا کے ابتدائی ’بیبی بار‘ امتحان میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں، تاہم مکمل بار امتحان کے نتائج ابھی زیرِ التوا ہیں، جو ریاست کے سب سے مشکل امتحانات میں شمار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم