جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد دھماکے اور تحریکِ لبیک پاکستانکے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے بیرونی داخلی راستوں کو بلٹ پروف مواد سے مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ذاتی ہدایت پر ان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل تمام گاڑیوں کو بھی بلٹ پروف بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نواز شریف سمیت ان کے ہمراہ سفر کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:جاتی امرا کے دو ٹریکٹر خراب، نواز شریف نے انکوائری کمیٹی بنادی

حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد ممکنہ خطرات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جاتی امرا میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بھارتی گاؤں ’جاتی امرا‘ کے مکین نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند کیوں؟

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کر دی تھیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وی نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں تحریکِ لبیک کی جانب سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم