غازی کیپٹن ارشاد محاذِ جنگ پر بہادری اور قربانی کی زندہ مثال

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے مشکل ترین محاذ تِیرہ راجگال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارشاد نے ایک ایسی مثال قائم کی جسے سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔

کارروائی میں شریک جوانوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے تیرہ راجگال میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کی پوزیشن کے قریب پہنچتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے خود آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے پوری جرات سے اعلان کیا کہ وہ دشمن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے سب سے آگے جائیں گے، اور پھر شدید فائرنگ کے باوجود وہ تنِ تنہا دشمن کے مورچے کی طرف بڑھے اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے طیارے کے اغوا کی داستان جس نے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا

ساتھی جوانوں کے مطابق دشمن سے جھڑپ کے بعد واپسی کے دوران کیپٹن ارشاد کا قدم اینٹی پرسنل بارودی سرنگ پر آ گیا۔ دھماکے نے لمحوں میں منظر بدل دیا، مٹی کا گہرا غبار اٹھا، اور کیپٹن ارشاد شدید زخمی حالت میں زمین پر گرے۔ دھماکے سے ان کا آدھا پاؤں کٹ گیا جبکہ انگلیاں ان کے جوتے میں اٹک گئیں۔

جوانوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں نیچے منتقل کیا جا رہا تھا تو حالت نازک تھی، مگر ان کے چہرے پر خوف یا کمزوری کا کوئی اثر نہیں تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود وہ مسلسل اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بلند کرتے رہے اور یہی کہتے رہے کہ دشمن کو پیچھے کرنا ہے۔

آپریشن کے دوران دشمن کی متعدد پناہ گاہیں تباہ کی گئیں جبکہ چار جوان وطن کی خاطر شہید ہوئے۔ کیپٹن ارشاد اس وقت صحتیاب ہو رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد دوبارہ کھڑے ہونے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ وطن کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میران شاہ میں جھڑپ: پاک فوج کے 3 بہادر جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن ارشاد کے سینیئر آفیسر میجر حسیب رضا نے ان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یونٹ کے سب سے نڈر، فرض شناس اور بہادر آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے بقول انتہائی کٹھن حالات میں بھی کیپٹن ارشاد نے کبھی پیچھے ہٹنے کا تصور نہیں کیا اور ہمیشہ مورچے کی پہلی لائن میں کھڑے رہے۔

کیپٹن ارشاد کی قربانی صرف ایک زخمی پاؤں کی نہیں، یہ اس جذبے کی علامت ہے جس کے سہارے پاک فوج کے جوان وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہیں۔

کیپٹن ارشاد کا نام اب ان ہیروز کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے اپنی جان، اپنا خون، اپنا وجود اس خاکِ وطن پر نچھاور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی پکتیکا میں کارروائی، خارجی گل بہادر کے رشتہ دار سمیت 70 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

کیپٹن ارشاد نے کہا کہ وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں اور پوری لگن کے ساتھ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ جلد دوبارہ ملک کی خدمت کے لیے میدان میں کھڑا ہوں۔

راجگال کے اس محاذ پر کیپٹن ارشاد کی قربانی اور بہادری پاک فوج کے اس جذبے کی زندہ مثال ہے جس کی بدولت وطن دشمنوں کے مذموم عزائم بار بار ناکام ہوتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر جواب طلب

آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے اور کون کون سے جنگی طیارے تباہ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے اسرائیل کی درخواست مسترد کردی، غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات جاری رہیں گی

مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر بھارتی دیوبندی علما کی سخت تنقید، مودی سے فوری ایکشن کا مطالبہ

بھارت انتہا پسندی کا مرکز بن چکا، طاہر اشرفی کا مسلم خاتون کے حجاب سے متعلق واقعہ پر اظہار تشویش

ویڈیو

پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ: جب 6 غیر ملکی دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا

ریاض میں بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب، عالمی ٹیلنٹ اور انڈسٹری لیڈرز کو سراہا گیا

موسم اور زمینی حقائق کے باعث انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان

کالم / تجزیہ

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟