پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹس کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے سی ایم ڈی سی کا پہلا اجلاس

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل (CMDC) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ کو جدید، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد مضبوط اور جامع سرمایہ کاری مارکیٹس قائم کرنا ہے جو معیشت کی توسیع، سرمایہ کاروں کی شمولیت اور جاری ساختی اصلاحات میں معاون ثابت ہوں۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

انہوں نے بتایا کہ موجودہ اصلاحات سے مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور حکومت اور نجی شعبے کو قرض اور ایکویٹی مارکیٹ کے بہتر استعمال پر زور دینا چاہیے۔

اجلاس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (SECP)، اسٹیٹ بینک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستان بینک ایسوسی ایشن، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیرنگ کمپنی اور دیگر اہم اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

کونسل نے سرمایہ کاری مارکیٹ کی توسیع، شمولیت بڑھانے، سرمایہ کاروں کے لیے متنوع مصنوعات اور انعامی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں موجودہ رکاوٹوں کی نشاندہی، قوانین اور ٹیکس پالیسیوں میں بہتری، شفاف کمپنیوں کے لیے مراعات، اور سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

کونسل نے فیصلہ کیا کہ اگلے 2 ہفتوں میں اہم شعبوں کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، جو منصوبہ بندی اور کارکردگی کے اشارے تیار کریں گے، جبکہ کونسل ہر سہ ماہی اجلاس میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدامات ایک متحرک، شفاف اور ہائی لکوئیڈیٹی والی سرمایہ کاری مارکیٹ قائم کرنے میں معاون ہوں گے، جو بچت کو پیداواری سرمایہ کاری میں تبدیل کرے اور پاکستان کی مالی استحکام کو مضبوط بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کو نئی زندگی، امریکی تعاون سے بلوچستان کے تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ کا عالمی اعزاز، بیلاروس کے معروف فلمی میلے میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستان ترکیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ترک سفیر و ماہرین کا بین الاقوامی ویبینار میں خطاب

نئی آٹو پالیسی منظور، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور برآمدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 4 نئے کھلاڑی شامل،3  پلیئرز پہلی بار قسمت آزمائیں گے

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟