پاکستان 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے تیار

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ورچوئل اجلاس میں 29ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) وزرائے خارجہ کونسل (ECO-COM) میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت سے ملاقات

انہوں نے خطے میں رابطوں، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈورز، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اگلے سال 30ویں ECO-COM کی میزبانی کے منتظر ہے اور تمام رکن ممالک کو خوش آمدید کہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp