این ویڈیا نے خودکار ڈرائیونگ کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی این ویڈیا نے اپنے جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ماڈل و انفراسٹرکچر  الپا مایو آر ون متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟

یہ ماڈل خودکار ڈرائیونگ سسٹمز پر مرکوز اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے۔ اعلان اے آئی کانفرنس، سین ڈیاگو میں کیا گیا۔

این ویڈیا کے مطابق یہ ویژن لینگویج ماڈل تصاویر اور متن دونوں کو پروسیس کر سکتا ہے جس سے گاڑیوں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

الپ مایو آر ون کمپنی کے کوسموس ریزن ماڈل پر مبنی ہے جو کسی جواب سے پہلے فیصلے پر غور کرتا ہے۔ کوسموس ماڈل فیملی جنوری 2025 میں لانچ ہوئی تھی اور اگست میں کئی نئے ورژن متعارف کرائے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں

این ویڈیا کا مقصد گاڑیوں کو زیادہ عام فہم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پیچیدہ ڈرائیونگ حالات میں بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ اس ماڈل تک فی الحال GitHub اور Hugging Face  پر رسائی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

مزید برآں کمپنی نے کوسموس کک بک کے نام سے نئے گائیڈز، انفرنس ٹولز اور پوسٹ ٹریننگ ورک فلو بھی جاری کیے ہیں تاکہ ڈیولپرز کوسموس ماڈلز کو اپنی ضروریات کے مطابق کسٹمائز کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیف علی خان کو معذوری کا خوف، اداکار نے اصل صورتحال بیان کردی

پی ٹی آئی ارکان آج اڈیالہ جیل کے باہر اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوں گے، معین ریاض قریشی

سائنسدانوں نے زمین سے ٹکرانے والے کہکشانی اجسام کے مقام شناخت کرلیے

بھارتی تہذیبی دہشتگرد نے نقاب کھینچ کر اپنے نام نہاد لبرلزم کو بے نقاب کردیا

حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر جواب طلب

ویڈیو

پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ: جب 6 غیر ملکی دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا

ریاض میں بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب، عالمی ٹیلنٹ اور انڈسٹری لیڈرز کو سراہا گیا

موسم اور زمینی حقائق کے باعث انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان

کالم / تجزیہ

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟