وزیراعظم شہباز شریف سے کرغز صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ملاقات کی، جس میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ 2 دہائیوں بعد کرغزستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ نہایت خوش آئند ہے اور یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہمیت کا حامل ہوگا۔

صدر ژاپاروف نے اپنی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا

ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں