برطانیہ میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ، ڈی پورٹ کردیا گیا

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا ہے۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے درخواست کے دوران مطلوبہ مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی بھارتی ٹک ٹاکر سے فلرٹ کی ویڈیو وائرل

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلقہ مقدمات میں رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کردی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مقدمات کی تفصیلات

رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ ایپس صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث تھیں اور رجب بٹ نے اپنی ویڈیوز میں ان کی پروموشن کی۔

مزید برآں رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہین مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ ان کے لانچ کردہ پرفیوم ‘295’ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شیر کے بچے کی ملکیت کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومتی اقدامات اور برطانیہ سے تعاون

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ میں موجود مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

پاکستانی حکومت نے برطانیہ میں مقیم شہریوں شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی کے لیے بھی ضروری دستاویزات برطانیہ کے حوالے کی ہیں اور باضابطہ طور پر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں الیکشن کا دوسرامرحلہ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن کو واضح برتری

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور