بگ بیش لیگ میں تاریخی مقابلہ، ایک اننگز میں 2 سینچریاں اور سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 2 سینچریاں اسکور ہوئیں جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔

جمعہ کو کھیلے گئے بگ بیش ٹی20 میچ میں برسبین ہیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ، آسٹریلوی بلے باز نے بابراعظم کی فارم میں واپسی کی پیشگوئی کردی

برسبین میں کھیلے گئے اس میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے فن ایلن نے 79 جبکہ کوپر کونولی نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

جواب میں برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیک ولڈر موتھ 110 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102 رنز کی شاندار سینچری اسکور کی۔

دونوں بلے بازوں نے 212 رنز کی تاریخی شراکت قائم کی جو بگ بیش لیگ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ثابت ہوئی، جبکہ لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 سینچریاں بھی دیکھنے میں آئیں۔

مزید پڑھیں:بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں مایوس کن شروعات، سڈنی سکسرز کے لیے ڈیبیو میں صرف 2 رنز بناسکے

اس سنسنی خیز مقابلے میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے اور ایک میچ میں سب سے زیادہ 36 چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ 258 رنز کا ہدف بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا جبکہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا کامیاب ہدف رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے