عوام کو سفری سہولیات فراہمی کی جانب قدم، کے پی حکومت کا 192 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے کوہاٹ تا خرلاچی 192 کلومیٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے اور جدید ٹرین سروس کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی کی تاریخ سناتا ریلوےکا قدیم پھاٹک

اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان تعاون اور اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہاٹ تا خرلاچی 192 کلومیٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، جس پر قریباً 642 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور منصوبے کی تکمیل کی مدت 2 سال ہوگی۔

’اس ٹرین سروس کے ذریعے نہ صرف سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔‘

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹرین سروس شروع کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ریلوے منصوبوں کے لیے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے۔

اجلاس میں صوبے کے مختلف ریلوے ٹریکس پر جدید ٹرینیں چلانے اور جمرود تا لنڈی کوتل 32 کلومیٹر ٹریک پر سفاری ٹرین کے اجرا پر بھی غور کیا گیا۔

مزید براں، اجلاس میں قدیم اور تاریخی ریلوے اسٹیشنز کی بحالی، صفائی اور تزئین و آرائش، اور ٹریکس کے اطراف گرین بیلٹس کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں پاکستان ریلوے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری پاکستان ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں