عقیل کریم ڈھیڈی کو پی آئی اے کے ساتھ ایئر بلیو بھی خریدنے کا مشورہ

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئر لائن پی ائی اے کے نجکاری بالاخر حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ آج اسلام آباد میں پی آئی اے خریدنے کے لیے 3 کمپنیوں نے بولی دی۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی ریزرو قیمت سو ارب روپے رکھی گئی تھی جبکہ لکی گروپ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ عارف حبیب کنسورشیم میں 115 ارب روپے کی بولی دی۔ اس کے علاوہ ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ کی بولی دی تاہم کم بولی کے باعث پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تاریخی مرحلے میں داخل، وزیراعظم کا اظہارِ اعتماد

پی آئی اے کی بولی کا عمل پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، بولی دیکھنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ، پارلیمانی سیکریٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق، قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، سیکریٹری نجکاری، مختلف کاروباری شخصیات اور دیگر افراد نے  شرکت کی۔

بولی کی تقریب میں شرکت کے لیے مشہور کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی پہنچے تو لوگوں نے انہیں گھیر لیا، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ میں عارف حبیب گروپ کا حصہ ہوں اور ہم پی آئی اے خریدنے آئے ہیں، بولی کے پہلے مرحلے میں جب عارف حبیب گروپ نے سب سے زیادہ 115 ارب روپے اور ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی تو فاروق ستار نے عقیل کریم ڈھیڈی سے کہا کہ آپ پی آئی اے کے ساتھ ساتھ ایئر بلیو بھی خرید لیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کن مرحلہ، بولی میں حصہ لینے والی کاروباری کمپنیاں کونسی ہیں؟

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا جب تینوں کمپنیوں نے اپنی بولی ڈبے میں ڈالی، اس کے بعد وقفہ کر دیا گیا اور ساڑھے 3 بجے بولی کھولنے کا وقت دیا گیا تاہم سوا گھنٹے کی تاخیر کے بعد 4 بج کر 45 منٹ پر ڈبے کھولے گئے اور بتایا گیا کہ کس کس گروپ نے پی آئی اے خریدنے کے لیے کتنی کتنی بولی دی ہے۔

پی آئی اے کی خریداری میں 2 گروپس اور ایئر بلیو شامل ہے، لکی گروپ کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ جبکہ دوسرے عارف حبیب کنسورشیم میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

بولی کے پہلے مرحلے میں لکی گروپ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ عارف حبیب کنسورشیم میں 115 ارب روپے کی بولی دی اس کے علاوہ ایئر بلو میں 26 ارب 50 کروڑ کی بولی دی جس کے بعد نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 100 ارب روپے کا اعلان کیا گیا، دونوں گروپس کو لائیو بولی میں شرکت کے لیے مشاورت کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا جبکہ ایئر بلیو کم بولی دینے کے باعث پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

ایئر بلیو کے مالک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ عبداللہ خاقان عباسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جو مالی حالات ہیں میرا نہیں خیال کہ ایسے حالات میں پی آئی اے کو 100 ارب روپے سے زائد میں خرید کر چلایا جا سکتا ہے، ہماری کسی کے ساتھ کوئی پارٹنرشپ نہیں تھی اور ہماری اکیلی کمپنی تھی اس لیے ہم نے زیادہ بولی نہیں لگائی جبکہ جو دیگر 2 گروپس جن کے درمیان مقابلہ ہے ان دونوں گروپس کے ساتھ بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں اور ان کے لیے پی آئی اے 100 ارب روپے سے زائد قیمت پر خریدنا کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

بولی کے دوسرے مرحلے کا اغاز ہوا تو لکی گروپ نے عارف حبیب گروپ کی 115 ارب روپے کی بولی پر اپنی 115 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی، عارف حبیب نے اپنی بولی 116 ارب کر دی، اور یوں سلسلہ جاری رہا، عارف حبیب گروپ کی جانب سے بولی میں فوراً 75 کروڑ اور 50 کروڑ کا اضافہ کیا جاتا رہا۔

لکی گروپ مشاورت کے بعد 25، 25 کروڑ روپے بڑھتا رہا جب عارف حبیب گروپ کی بولی 121 ارب روپے پر پہنچی تو لکی گروپ نے مشاورت کے لیے 30 منٹ کا وقت مانگ لیا اور اس طرح ایک مرتبہ پھر سے بولی میں وقفہ ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا