بھارت کا فاسٹ بولرز کی تربیت اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی تربیت اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کھیل جاری رہنا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت کرکٹ میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی

عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر شائع ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں بتائی، جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس ڈھانچے، تربیتی پروگرامز اور دیگر اہم پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے اوورسیز پلیئرز کے پروگرام کے تحت دنیا بھر کے کھلاڑی پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خود کو چیلنج نہیں کریں گے، ہمیں یہ معلوم نہیں ہو گا کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری پوزیشن کہاں ہے اور ہمارے کوچز اور نظام کتنے مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسی پروگرام کے ذریعے بھارت کی جانب سے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے بھی کالز موصول ہوئی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے تبصرہ کیاکہ عام طور پر بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ بھی نہیں کرتے، جس پر عاقب جاوید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اس بارے میں مختلف سوچ رکھتے ہیں، لیکن انتظامیہ اپنا الگ طریقہ اختیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’سب سے بڑی دشمنی‘: پاک بھارت کرکٹ سے متعلق نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کب ریلیز ہورہی ہے؟

واضح رہے کہ مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہیں، اور دونوں ملک ایک دوسرے کے ہوم گراؤنڈ پر جا کر نہیں کھیل رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟