پی آئی اے کی بولی کامیاب، اب اگلے مرحلے میں کیا ہوگا؟

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور بولی کا عمل کامیاب ہوگیا ہے، آج اسلام آباد میں ایئر لائن خریدنے کے لیے تین کمپنیوں نے بولی دی۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 100 ارب روپے رکھی گئی تھی۔ لکی گروپ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی ابتدائی بولی دی، جبکہ ایئر بلو نے 26 ارب 50 کروڑ کی بولی دی، تاہم ایئر بلیو کم بولی کے باعث پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

بعد ازاں لکی گروپ نے 134 ارب روپے تک بولی دی جبکہ عارف حبیب گروپ نے 135 ارب روپے کی بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے۔

پی آئی اے کی بولی تو کامیاب ہوگئی ہے، اب اگلے مرحلے میں اس بولی کی قیمت کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھیجا جائے گا، اور وہاں سے منظوری کے بعد یہ بولی کامیاب ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ آج پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی بولی ہوئی ہے۔ بولی سے حاصل کی گئی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے کمپنی کو دو حصوں میں دیا جائے گا جبکہ 7.5 فیصد رقم حکومت پاکستان کو فوری منتقل کردی جائے گی۔

پی آئی اے کی خریداری میں کامیاب بولی دینے والی کمپنی عارف حبیب گروپ کو اب دو تہائی قیمت ایک ماہ میں ادا کرنا ہوگی جبکہ ایک تہائی قیمت آئندہ 12 ماہ میں ادا کرنا ہوگی۔

’پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت کا مالی عمل دو مراحل میں مکمل ہوگا‘

پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت کا مالی عمل دو مراحل میں مکمل ہوگا، نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق 75 فیصد شیئرز کی فروخت کا مالی لین دین دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں کامیاب بولی دہندہ بولی کی قیمت کا قریباً 67 فیصد ادا کرے گا، جس کے بعد متعلقہ شیئرز 90 سے 180 دن کے اندر عارف حبیب گروپ کو منتقل ہو جائیں گے اور انتظامی کنٹرول بھی عارف حبیب گروپ کے پاس آ جائے گا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق بقیہ 33 فیصد رقم کی ادائیگی 12 ماہ کے اندر کرنا ہوگی۔ اس ادائیگی کے بعد بقیہ شیئرز بھی کامیاب بولی دہندہ کو منتقل کر دیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے کی تکمیل تک کے لیے عارف حبیب گروپ کو شیئرز گروی رکھنے، ایس بی ایل سی فراہم کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ عارف حبیب گروپ کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ دو اضافی پارٹنرز شامل کر لے۔

پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائےگا، مشیر نجکاری نے واضح کردیا

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہاکہ پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، آئندہ تین سالوں میں پی آئی اے میں 120 ارب کی مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ابھی 18 جہاز ہیں جن کو 4 سال میں بڑھا کر 38 سے 40 کرنا ہے۔ حکومت کو 135 ارب کا 7.5 فیصد یعنی 9 ارب 45 کروڑ روپے ملیں گے۔

’پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز کی کل مالیت 180 ارب ہے، 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں نیلام ہوئے، تو بقیہ 45 ارب روپے مالیت کے شیئرز حکومت کے ہیں۔‘

پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس نے ماضی میں بہت اچھے دن دیکھے ہیں، اس کے ملازمین باصلاحیت ہیں اور کام کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں، امید ہے کہ کمپنی میں نئی سرمایہ کاری سے ایئرلائن کے مسائل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کا کیا ہوگا؟ ایئرلائن خریدنے والے عارف حبیب نے بتا دیا

عارف حبیب نے کہا ہے کہ ابتدا میں فلیٹ میں 18، 19 طیارے ہیں جن میں سے فعال 13 یا 14 ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں 38 تک لے جائیں گے اور پھر ڈیمانڈ کے حساب سے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو اعتماد دیں گے، ملازمین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے، کمپنی میں وسعت سے اور لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع ملیں گے، کمپنی کو جس سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اگر وہ آئے گی تو بہت اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم گرفتار، 42 مقدمات میں مطلوب نکلا

’آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی‘،صدر ٹرمپ کا ایران سے امن معاہدے میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ

بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر خاتون پر تشدد، ملزمان نے گھر نذرِ آتش کردیا

پاک ایران امریکا سفارت کاری رنگ لے آئی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی

واشنگٹن لرز اٹھا: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سیکرٹ سروس کی جوابی کارروائی میں ہلاک

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟