بی این پی کا 7 اتحادی جماعتوں کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کا اعلان

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے 7 اتحادی جماعتوں کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ جماعتیں ماضی میں حکومت مخالف تحریک میں بی این پی کی شراکت دار رہی ہیں، جنہیں انتخابی مفاہمت کے تحت مختلف حلقے دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بدھ کی دوپہر پارٹی چیئرپرسن کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران نشستوں کی تقسیم سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق بی این پی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان طویل مشاورت کے بعد آٹھ پارلیمانی حلقوں پر اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت بوگرا-2 سے ناگورک اوئیکیا کے صدر محمود الرحمان منا، پیروج پور-1 سے جاتیہ پارٹی (قاضی ظفر دھڑا) کے مصطفیٰ جمال حیدر، نرائل-2 سے این پی پی کے چیئرمین فرید الزمان فرہاد، جیسور-5 سے اسلامی اوئیکیا جوتے کے مفتی رشید بن وقاص، پٹواکھالی-3 سے گنودھیکار پریشد کے صدر نورالحق نور، جھینائیدہ-4 سے گنودھیکار پریشد کے جنرل سیکریٹری راشد خان، ڈھاکا-12 سے ریولیوشنری ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیف الحق اور برہمن باریا-6 سے گانو سنگھتی اندولن کے چیف کوآرڈینیٹر زوناید ساکی امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا اور اگر مزید اتفاق رائے ہوا تو اس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوملہ-7 سے ریڈوان احمد اور ڈھاکا-13 سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین بوبی حجّاج کو بھی نشستیں دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق ریڈوان احمد پہلے ہی بی این پی میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ بوبی حجّاج جلد شمولیت اختیار کریں گے۔

بی این پی سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ انتخابی مفاہمت کے تحت امیدوار اپنی اپنی جماعتوں کے انتخابی نشانات پر الیکشن لڑیں گے، جبکہ جو امیدوار بی این پی میں شامل ہوں گے وہ پارٹی کے انتخابی نشان ’دھان کے خوشے‘ پر حصہ لیں گے۔

پریس کانفرنس میں بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین نذر الاسلام خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور اقبال حسن محمود ٹوکو بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں