جماعت اسلامی کے 8 ٹاؤن چیئرمینز جامعہ کراچی کی خراب بسیں فعال کریں گے، معاہدہ طے

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ کراچی میں طلبا کے لیے بسوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے جامعہ کراچی اور جماعت اسلامی کے 8 ٹاؤنز کے چیئرمینز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ہر ٹاؤن جامعہ کراچی کی ایک بس اپنے ٹاؤن کے خرچ پر فعال کرے گا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق جامعہ میں کئی بسیں اس وقت غیر فعال ہیں، اور ان بسوں کو فعال کرنے سے طلبہ و طالبات کو سفری سہولیات میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی یونیورسٹی میں بس کی ٹکر سے طالبہ جاں بحق

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کے تعاون سے بسوں کی مرمت اور بحالی کا یہ اقدام نہایت اہم ہے اور اس سے ہزاروں طلبا و طالبات براہِ راست مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اور خراب بسیں طلبہ کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ کی بسیں انتہائی کم لاگت پر چلائی جا رہی ہیں، اور طلبا سے دونوں طرف کا کرایہ محض 20 روپے لیا جاتا ہے، چاہے بس پوائنٹ کورنگی کی طرف جائے یا شہر کے کسی بھی علاقے میں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی میں نوجوانوں کی تربیت، نیوٹیک یونیورسٹی کا کراچی چیمبر آف کامرس سے معاہدہ

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں، جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور سڑکوں کی حالت بھی خراب ہے، جامعہ کی انتظامیہ طلبا کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ جامعہ کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل کے حل میں تعاون کرے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں سیف الرحمن کی جانب سے جامعہ کراچی کو دس بسیں فراہم کی گئی تھیں اور مشترکہ کوششوں سے طلبا کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات میں مزید بہتری ممکن ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے