معاشی اعتماد اور امن کی امید میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا، عالمی سروے

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2026 کے آغاز پر پاکستانی عوام کا معاشی مستقبل اور عالمی امن کے حوالے سے اعتماد نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے کے بڑے ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ کئی اہم اشاریوں میں عالمی اوسط سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے، جو عوامی سوچ میں مثبت تبدیلی اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنہ 2025 پاکستانی روپے کے لیے بہتر سال رہا، سال نو کیسا رہے گا؟

60 ممالک میں کیے گئے گلوبل اکنامک گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں معاشی حالات اور امن کے حوالے سے عوام کی رائے بھارت اور عالمی اوسط دونوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد افراد آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 31 فیصد لوگوں نے مستقبل کے بارے میں مثبت رائے دی۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی اعتبار سے 53 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ سال 2026 خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ یہ شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے اور عالمی اوسط 24 فیصد کے مقابلے میں بھی نمایاں برتری رکھتی ہے، جو پاکستانی عوام کے بڑھتے ہوئے معاشی اعتماد کی واضح علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2025-26 کی پہلی سہ ماہی، ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا کیوں؟ احسن قبال نے بتادیا

امن کے حوالے سے بھی پاکستان کی کارکردگی قابلِ ذکر رہی۔ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن سے متعلق امید کی یہ سطح 1994 کے بعد بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے، جو ایک اہم اور مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

عالمی سروے کے نتائج کے مطابق معاشی استحکام اور امن کے حوالے سے پاکستانی عوام کی سوچ میں آنے والی یہ بہتری خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں بدلتے ہوئے تاثر کی بھی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں، ایرانی آرمی چیف

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے، اقوام متحدہ

سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے