کراچی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 دہشت گرد گرفتار، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے ایک انتہائی اہم آپریشن کے دوران خطرناک دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام سے زائد انتہائی خطرناک بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

کارروائی کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بروقت اور فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ دہشت گرد کراچی میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسرکے مطابق دہشتگردوں نے رئیس گوٹھ کے علاقے میں بڑی مقدار میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک ٹرک، 30 سے زائد بڑے ڈرم اور 5 سلنڈر قبضے میں لیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 2 ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس میں کمرشل نوعیت کا بارودی مواد بھی شامل تھا، جسے بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔

ابتدائی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جس سے ہونے والی تفتیش کی بنیاد پر گزشتہ شب مزید 2 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان عرف فرید کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر سے ہے اور انہوں نے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

تفتیش کے مطابق بارودی مواد مختلف راستوں سے لا کر ایک جگہ جمع کیا جا رہا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ کراچی میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔

تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا، تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سی ٹی ڈی کی جانب سے اس حالیہ کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گردی کی اس سازش کی تمام منصوبہ بندی بیرونِ ملک کی گئی تھی، جبکہ مقامی سطح پر سہولت کاروں کے ذریعے مواد کی ترسیل اور ذخیرہ کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے روابط بشیر زیب، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی پروکسی تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف افغانستان میں محفوظ ٹھکانے استعمال کر رہی ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل