اسلام آباد ہائیکورٹ، صحافی سمیع ابراہیم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جاری

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی سمیع ابراہیم کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا، کیا ایس ایچ او آبپارہ آئے ہیں؟ جہاں سے لاپتہ ہوئے کیا اس کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں؟

ایس ایچ او آبپارہ نے عدالت کو بتایا کہ سمیع ابراہیم کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر لیتے ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی بیانات قلم بند ہو رہے ہیں کارروائی آگے بڑھائیں گے، پولیس اور ایف آئی اے کے پاس ابھی تک سمیع ابراہیم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے میری بات نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے آپ یہاں بیٹھے ہیں یہ کوئی طریقہ تو نہیں ہے۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کل شام کو پٹیشن کی کاپی ملی کچھ وقت دے دیں جواب دے دیں گے، پیر تک کا وقت مل جائے تو ہم رپورٹ جمع کرا دیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟