خسرو بختیار نے بھی تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کر لی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں خسرو بختیار نے کہا کہ ’ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ اور صف اول کی قیادت کے سامنے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پالسی پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی‘۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ’اسی لیے میں نے تحریک انصاف کی سیاست اور اہم عہدوں یعنی کور کمیٹی کی ممبر شپ اور جنوبی پنجاب کی پارٹی صدارت سے دوری اختیار کر لی تھی‘۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ’ اب 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاؤں اور میں اس سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا، میرا 25 سالہ سیاسی تجربہ جو مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے اور اسی بنا پر مجھے پورا یقین ہے کہ اب پاکستان کا مستقبل تقسیم، بٹوارے اور محاذ آرائی کی سیاسست میں ہر گز نہیں ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں