سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، اسحاق ڈار

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کا مکمل نفاذ کیا جائے، اسحاق ڈار کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں اور معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشتی اصلاحات کے ایجنڈے پر مکمل طور پر گامزن ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جس سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور ایئرلائن جدید خطوط پر استوار ہوگی۔ نجکاری کے اس عمل سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اور شفافیت و مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ضروری مگر مشکل اصلاحات واضح مقصد اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔ ان اصلاحات میں سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری، سرکلر قرضے میں کمی، حکومت کا مناسب سائز اور ڈیجیٹل گورننس شامل ہیں، جن کے مثبت اثرات موجودہ اکاؤنٹ سرپلس، مہنگائی میں کمی، مضبوط ریونیو اور سرمایہ کاری میں اعتماد کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جلد ممکن ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جیو اکنامکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ چین کے ساتھ سی پیک اور امریکا، یورپ، خلیج اور وسطی ایشیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع ملک میں تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھا رہی ہے، جبکہ مشرقی ایشیا اور افریقہ میں نئے مواقع بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ اصلاحات کو حقیقی نتائج میں بدلنے اور تمام پاکستانیوں کے لیے شمولیتی خوشحالی یقینی بنانے کا ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘