چلی کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ہنگامی صورتحال، 20 افراد منتقل

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک کے جنوبی حصے میں 2 خطوں نبولے اور بیو بیو میں ریاستی آفت کا اعلان کر دیا ہے، جہاں بھیانک جنگلاتی آگ کے نتیجے میں کم از کم 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چلی کی جنگلاتی ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح تک ملک بھر میں درجنوں آتشزدگی کے واقعات چل رہے تھے، جن میں سب سے زیادہ شدید آگ نبولے اور بیو بیو کے علاقوں میں لگی۔ یہ علاقے دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً  500 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

صدر بورک نے کہا، ‘سنگین جنگلاتی آگ کے پیش نظر، میں نے نبولے اور بیو بیو کے علاقوں میں ریاستی آفت کا اعلان کیا ہے۔ تمام وسائل دستیاب ہیں۔’

صدر نے متاثرہ علاقوں کے میئرز کے ساتھ ملاقات کے بعد بتایا کہ آگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چلی کی ہنگامی صورتحال ایجنسی کے مطابق تقریباً 250 گھر تباہ ہو چکے ہیں اور متعدد دیہات و بستیاں خطرے میں ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گل پلازہ آتشزدگی: عوامی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائنز قائم

حکام کے مطابق شدید ہوائیں اور بلند درجہ حرارت آگ کے پھیلاؤ کو بڑھا رہے ہیں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں کے لیے حالات مشکل بنا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

چلی اور ارجنٹائن میں اس سال کے آغاز سے شدید گرمی کی لہریں آئیں ہیں، جس کی وجہ سے جنگلات میں آگ بھڑکی، جبکہ ارجنٹائن کے پیٹاگونیا علاقے میں بھی حال ہی میں آگ لگی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں