اپنا گھر بچوں کے نام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، گلوکارہ ترنم ناز کا اعتراف

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اور سینئر غزل گو کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اپنی محنت کی کمائی سے بنایا گیا گھر بچوں کے نام کر دینا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

ترنم ناز نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شو کے دوران میزبان وصی شاہ نے ترنم ناز سے پوچھا کہ ان کی زندگی کا غمگین ترین لمحہ کون سا تھا جس کے جواب میں گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے زمین خریدی اور دل سے گھر بنایا۔ چونکہ بچے اُس وقت چھوٹے تھے اس لیے انہوں نے گھر اپنے بچوں کے نام کر دیا۔

گلوکارہ نے تسلیم کیا کہ اپنا گھر بچوں کے نام کردینا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا رنج تاحیات رہے گا، ترنم ناز نے دکھ بھرے انداز میں بتایا کہ جب بچے بڑے ہوگئے اور ان کی شادی کرائی تو وہ گھر میں سے حصہ مانگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ گھر بچوں کے نام نا کیا ہوتا تو وہ میرے تابعدار رہتے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی تابعدار ہیں میری خدمت کرتے ہیں لیکن اگر گھر میرے ہی نام رہتا تو صورت حال مختلف ہوتی اور یہ میری زندگی کا غلط فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور آنے کی خواہش لیے دنیا سے جانے والا موسیقار

واضح رہے کہ ترنم ناز کو  کلاسیکل پی ٹی وی گانوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں اور ان کی آواز میں میڈم نور جہاں سے مماثلت دیکھی جاتی ہے۔ انہیں ان کے فن کی وجہ سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

امریکی قونصل جنرل کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے دورۂ امریکا پر تبادلہ خیال

ایک کلک کی غلطی کس طرح ذاتی معلومات لیک کرسکتی ہیں؟ طلبہ کے لیے اہم الرٹ جاری

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، کیا کارکنوں کو دونوں رہنماؤں کا ملنا قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا