این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ، پہاڑی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق 26 اور 27 جنوری کے دوران متوقع بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

شدید خطرے والے علاقے:

خیبر پختونخوا: دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غذر، شگر، باغ، مظفرآباد اور گردونواح

بلوچستان: کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، ہرنائی، قلات، مستونگ، آواران، پنجگور اور خضدار

اہم ہدایات:

قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان–ناران رابطہ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کی بندش ممکن ہے، اس لیے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر کے دوران انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: شدید بارش اور برفباری کی وارننگ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کا خدشہ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور وسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

برف اور ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں۔ این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ضروری معلومات متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔

عوامی رہنمائی:

لینڈ سلائیڈنگ اور موسمی خطرات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات اور حفاظتی تدابیر کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں