سپر پاور امریکا کے وزیر داخلہ کا انتخاب ان کی اہلیہ کی خوبصورتی دیکھ کر کیا گیا!

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپر پاور امریکا کے وزیر داخلہ کا انتخاب ان کی اہلیہ کو دیکھ کر کیا گیا اور اس بات کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور چین نے طویل المدتی شراکت داری پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں بے اثر

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ ڈگ برگم کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہوں نے ان کی اہلیہ کیتھرین برگم کو ایک ویڈیو میں گھوڑے پر سوار دیکھا۔

یہ بیان صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں منشیات کے استعمال کے خلاف ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے موقعے پر دیا۔

ڈگ برگم اپنی اہلیہ کیتھرین برگم کے ہمراہ۔

اس موقعے پر کیتھرین برگم بھی موجود تھیں جنہوں نے آرڈر کی حمایت میں مختصر گفتگو کی۔ کیتھرین برگم ماضی میں شراب نوشی کے مسئلے کا شکار رہ چکی ہیں اور وہ گزشتہ 24 برس سے نشے سے پاک زندگی گزار رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں ڈگ برگم اور ان کی اہلیہ کو گھوڑ سواری کرتے دیکھا اور اسی وقت فیصلہ کیا کہ وہ ڈگ برگم کو کابینہ میں شامل کریں گے۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کی نفرت انگیز تقریر نے حملے کو بڑھاوا دیا، الہان عمر کا ٹرمپ پر براہ راست الزام

ٹرمپ کے مطابق جس شخص کے ساتھ ایسی شریک حیات ہو وہ یقیناً کامیاب انسان ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیتھرین برگم اپنے شوہر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں اور وہ دونوں ایک شاندار جوڑی ہیں۔ ٹرمپ نے ڈگ برگم کی بطور گورنر اور بزنس لیڈر کارکردگی کو بھی سراہا۔

ڈگ برگم، جو اس وقت امریکا کے وزیر داخلہ ہیں، ماضی میں سنہ 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے ٹرمپ کے ممکنہ نائب صدارتی امیدوار کے طور پر بھی زیرِ غور رہے تاہم بعد ازاں جے ڈی وینس کو یہ ذمہ داری دی گئی۔ ری پبلکن پارٹی ذرائع کے مطابق اس فیصلے میں ٹرمپ کے بیٹوں کا بھی کردار تھا۔

وزارت داخلہ کی سربراہی سنبھالنے کے بعد ڈگ برگم مختلف تنازعات کی زد میں بھی رہے۔ رواں برس جنوری میں انہوں نے امریکی تاریخ کی ’غلط تشریح‘ کے خلاف اقدامات کے لیے ایک حکم جاری کیا جس کے نتیجے میں فلاڈیلفیا کے انڈیپینڈنس مال میں غلامی سے متعلق کچھ نمائشیں ہٹا دی گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے دعوؤں کے باوجود ڈالر 4 سال کی کم ترین سطح پر

ٹرمپ کا یہ بیان اور اس سے جڑے اقدامات امریکا میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!