مسنگ پرسن عالمی مسئلہ، سویلینز کا ملٹری ٹرائل ممکن ہے، اعظم نذیر تارڑ کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے، اور قانون کے مطابق بعض حالات میں سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل بھی ہو سکتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ وہ خود مسنگ پرسنز کے معاملات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور اس حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے لیے ایک ریلیف پیکج متعارف کرایا گیا اور نئی کمیٹی ان معاملات پر مزید توجہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل

وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد میں اکثر مسنگ پرسنز شامل ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے کیسز کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ایسے کیسز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام آباد کی حد تک اس قانون کو نافذ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلاف رائے کا مطلب لڑائی نہیں بلکہ مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔

انہوں نے آئینی ترمیم اور ججز کے اختیارات سے متعلق بھی وضاحت دی، کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں لیکن پارلیمنٹ ہی عوام کی نمائندہ ادارہ ہے اور قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ماما قدیر بلوچ طویل علالت کے بعد 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وفاقی وزیر نے ججز کے تبادلے کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر پنجاب کے ججز کسی صوبے میں خدمات دے سکتے ہیں تو یہ حق دوسرے صوبوں کے عوام کو بھی حاصل ہونا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر سویلین کے ملٹری ٹرائل کے حق میں نہیں ہیں، لیکن نظامِ قانون اور آئین کے تحت جب کوئی ریڈ لائن کراس کرے، جیسے کہ آرمی تنصیبات پر حملہ، تو قانون کے مطابق فوجی عدالتیں ہی مقدمات کا فورم ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی