سوشل میڈیا ریِل بناتے ہوئے نوجوان خاتون پھانسی کے پھندے میں جھول کر ہلاک

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا ایک اور افسوسناک نتیجہ سامنے آ گیا، جہاں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بندا میں ایک 27 سالہ خاتون ریِل بناتے ہوئے حادثاتی طور پر جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق متوفیہ موہنی اپنے گھر میں موبائل فون پر ایک ریِل شوٹ کر رہی تھی، جس میں وہ پھانسی کے منظر کی عکس بندی کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے معروف انفلوئنسر لائیو اسٹریمنگ کے دوران جاں بحق

اس مقصد کے لیے اس نے گلے میں پھندا ڈالا اور ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئی، تاہم اچانک توازن بگڑنے یا پھسلنے کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور پھندا کس گیا، جس سے وہ چند ہی لمحوں میں دم توڑ گئی۔

4 سالہ بیٹی نے حقیقت دیکھی

حادثے کا انکشاف اس وقت ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی کمرے میں داخل ہوئی۔ ماں کو پھندے سے لٹکا دیکھ کر بچی چیخنے لگی، جس کی آواز سن کر ہمسائے موقع پر پہنچے اور دل دہلا دینے والا منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئے۔

پولیس کارروائی اور تحقیقات

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو پھندے سے اتار کر تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ ریِل بناتے ہوئے پیش آنے والا حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے بے احتیاط استعمال اور خطرناک مواد بنانے کے رجحان پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتا ہے، جس نے ایک خاندان کو ناقابلِ تلافی صدمے سے دوچار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

اے آئی کی مدد سے سائبر جرائم میں تیزی، روسی ہیکرز کی نئی کارروائی کا انکشاف

کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ