عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا حصول لازمی قرار

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق عازمین کو سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے مطابق گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائی جا سکتی ہے۔

وزرات نے واضح کیا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں۔ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

 وزارت مذہبی امور کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں۔ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد عمر کے عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ، حقیقی صنعتی ترقی کی علامت ہے؟

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں