مبینہ طور پر نشے میں ہونے کے سبب سندھ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر معطل، ویڈیو وائرل

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ یونیورسٹی کے دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کے خلاف مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دفتر آنے، نازیبا زبان استعمال کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد انہیں عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرو وائس چانسلر پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر روزانہ نشے کی حالت میں کیمپس آتے تھے اور ان کے رویے کے باعث تدریسی عمل متاثر ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید تنقید کی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واقعے سے متعلق بحث جاری ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جامعہ پہنچ گئے۔  تعلیم تربیت کے ساتھ مبارک ہو۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات تعلیمی اداروں کے وقار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اس حوالے سے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

وجیہہ ثانی نے لکھا کہ نشے میں جھومتے پرو وائس چانسلر کو طلبہ گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ کرنے کی کو شش کررہے ہیں اور وہ اسے مقبولیت سمجھ رہا ہے۔

صحر انورد نامی صارف نے لکھا کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آج کچھ زیادہ پی بیٹھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ پاکستان: سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

طالبان نے افغان عوام کو دہشتگردوں کے لیے قربان کر دیا، سربراہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ احمد مسعود

افغانستان: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف ہلاک

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جائز اور ضروری ، بھارتی الزامات شرمناک حد تک منافقانہ ہیں، وزارت خارجہ

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

اللہ سے مشورہ کرنے اور اپنے معاملات اسی کے سپرد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے