پاکستان میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی افواہوں کی وجہ سے کراچی اور اسلام آباد کے پاسپورٹ دفتروں میں شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ما ئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد ٹو ڈے نامی ایک اکاونٹ سے ویڈیو شئیر کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پاسپورٹ آفس کے باہر جمع ہیں اور دھکم پیل کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ پاسپورٹ فیس مہنگا ہونے کی ایک جعلی اطلاع کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے، ری نیو کروانے کے لئے پاسپورٹ دفاتر کے باہر کھڑے ہیں
Rawalpindi passport office was stormed by citizens after a rumor about price hike was spread. The scenes inside the passport office were shocking as many believe their future is more secure abroad. #isbtoday #islamabad pic.twitter.com/BxL3s8OxaT
— Islamabad Today (@isb_today) February 1, 2023
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ٹائم لائنز کا رخ کیا اور اس حوالے سے عوام کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ صارفین عوام کے رویے کو مناسب قرار دیتے ہوئے نظر آئے اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ گورنمنٹ بولتی تھی پٹرول مہنگا نہیں ہو گا، پھر قیمت بڑھا دیتے ہیں، اب بول رہے ہیں پاسپورٹ مہنگا نہیں ہوگا، جب آٹے کی بوری 300کی تھی تب بھی پاسپورٹ 3000 کا تھا اب یہ اتنا سستا کیسے دے سکتے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ عوام بھی ڈرتی ہے ۔۔۔
گورنمنٹ بولتی تھی پٹرول مہنگا نہیں ہو گا، پھر قیمت بڑھا دیتے ہیں ، اب بول رہے ہیں پاسپورٹ مہنگا نہیں ہوگا، جب آٹے کی بوری 300کی تھی تب بھی پاسپورٹ 3000 کا تھا اب یہ اتنا سستا کیسے دے سکتے ہیں#Passport #PassportFee #PakistanVisa #DGPasspot @DGIPofficial #immigration #visa_pk https://t.co/9DwGmJ5lBA
— rizwan (@rizwan_ImPass) January 31, 2023
جعلی خبر کی حقیقت کیا ہے؟
واضح رہے کہ حکومت اس کی متعدد مرتبہ تردید کر چکی ہے لیکن عوامی سطح پر یہ فیک نیوز واٹس ایپ گروپس اور سینہ گزٹ کے ذریعے پھیل رہی ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس کی ایک دستاویز شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاسپورٹ فیس میں 80 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک تردیدی بیان جاری کیا گیا جس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔‘’مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اس کے علاہ ترجمان نے مزید کہا کہ ’محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی۔
پاسپورٹ کی موجودہ فیس:
وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں چند دن قبل مقرر کی تھیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس کے اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق عام شہریوں کو ای پاسپورٹ موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر جاری کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جائے گا۔
وزارات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 36 صفحات کے پانچ سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس نو ہزار روپے، ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے، 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ کے لیے 22 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات کے پانچ سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500، اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہو گی جبکہ 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔