سانحہ گل پلازا: شرجیل میمن نے بلڈر کے ساتھ شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ کو بھی ذمے دار ٹھہرادیا

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں بلڈر کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بھی کوتاہی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت، گواہوں کے بیانات قلمبند

ان کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کو 2 مرتبہ خبردار کیا گیا لیکن اس نے وارننگ پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں بلڈر کی سنگین غفلت بھی سامنے آئی ہے جس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کام کر رہا ہے اور اس کی سفارشات پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

’ سانحات سے گریز کے لیے عمارتوں کا آڈٹ ہوگا‘

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لیے تمام عمارتوں کا باقاعدہ آڈٹ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جن عمارتوں کا آڈٹ نہیں کرایا جائے گا ان کو سیل کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں لگنے والی آگ نے 70 سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں