پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کو شکست کیوں ہوئی؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتا دیا

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کو شکست کی وجہ بتا دی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم کو بدترین شکست پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے، ٹیم سلیکشن پر سوالات

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی بلے باز ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں، جس کی وجہ سے پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی، ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

مائیک ہیسن نے کہاکہ سلمان علی آغا کے پہلا اوور کرانے کا پلان 3 روز پہلے بنایا تھا، دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ عثمان طارق کا یہی رول تھا اور انہیں صحیح وقت پر بولنگ کے لیے لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو نمیبیا کے خلاف میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے، تاہم جواب میں قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا

بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟