افغانستان میں قید رہنے والے مقامی چرواہوں کی 6 ماہ بعد واپسی، چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 6 ماہ تک افغانستان میں قید رہنے والے 3 مقامی افراد کی بحفاظت واپسی پر چترال کی وادی بمبوریت میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔

اغوا ہونے والے افراد کی شناخت عطا الرحمان، سلیم اللہ اور احتشام الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں نصف سال قبل مویشی چراتے ہوئے پاک افغان سرحد سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے خطے کو سنگین خطرات لاحق، اقوام متحدہ

ان کی بازیابی کے لیے سینیٹر طلحہ محمود نے کوششیں کیں اور بازیاب ہونے پر خود انہیں ساتھ لے کر وادی پہنچے جہاں مقامی آبادی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم اور کالاش برادری کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے بازیاب شہریوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ چترال کے عوام پُرامن، مہذب اور تعلیم یافتہ ہیں، اسی لیے انہوں نے اغوا شدگان کی رہائی کو اپنا ذاتی مشن بنایا۔ انہوں نے چترال کی ترقی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: پارک سے اغوا ہونے والا 3 سال کا بچہ انس کیسے بازیاب ہوا؟

6 ماہ بعد اپنے پیاروں سے ملنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ مقامی رہائشیوں نے سینیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ