ٹی20 ورلڈ کپ،  یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقہ کی جیت کا تسلسل برقرار

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 34ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی، 2 اور ریکارڈ بھی بنا لیے

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرافو نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے جبکہ محمد وسیم نے 12 گیندوں پر 22 اور آرینش شرما نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں لے کر 12 رنز دیے۔ اینریچ نورٹے نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور جارج لینڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا

جواب میں جنوبی افریقہ نے 123 رنز کا ہدف 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ رائین رِیکلٹن نے 16 گیندوں پر 30 اور ڈیووالڈ بریوس نے 25 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف 40 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی، محمد جواد، محمد عرفان اور محمد فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں