نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیویلمنٹ افیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی امور کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی امن و خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ویانا میں خطاب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نیو یارک میں فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی  کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب  وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ ایفیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

اسحاق وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس اہم اجلاس کے انعقاد پر ایویت کوپر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، بشمول عوامی سطح پر تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون عہدیدار کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہم معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور مکالمہ، کثیرالجہتی نقطۂ نظر، اور مؤثر تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے فریم ورک میں جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم