ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی اسرائیلی ڈرونز ساز کمپنی میں سرمایہ کاری

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے، ایریک ٹرمپ نے اسرائیلی ڈرون ساز کمینی ایکسٹینڈ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ 1.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کمپنی کو فلوریڈا کی ایک تعمیری کمپنی جے ایف بی کنسٹرکشن) کے ساتھ مرجر کے ذریعے پبلک کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کا 10 ملین ڈالر مالیت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

ایکسٹینڈ اپنی کچھ ڈرون مصنوعات کو ‘low cost per kill’ یعنی کم لاگت فی ہلاکت والے ہتھیار کے طور پر مارکیٹ کرتی ہے۔ کمپنی نے حالیہ غزہ جارحیت  کے دوران ان ڈرونز کا استعمال کیا، خاص طور پر شہری علاقوں اور قریبی لڑائی میں۔

امریکی فوجی معاہدے اور پیداواری توسیع

کمپنی نے فلوریڈا میں پروڈکشن سائٹ قائم کی اور امریکی پینٹاگون سے ملین ڈالر کے معاہدے حاصل کیے۔ کمپنی کو یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف وار  کے ‘ڈرون ڈومیننس پروگرام’  کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے، جس کی کل مالیت 1.1 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹرمپ خاندان کی حمایت

معاہدے میں ایریک ٹرمپ کے ساتھ انیوزوئل مشینز کمپنی بھی شامل ہے، جو امریکی صدر کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئر کی معاونت اور رہنمائی میں ہے۔ ایکسٹینڈ کے سی ای او ایوِو شاپیرا کے مطابق جے ایف بی کنسٹرکشن کے ساتھ مرجر کمپنی کو امریکی پبلک کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی دے گا اور پیداوار بڑھانے میں مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حمایت ترک کرنے تک امریکا سے تعاون نہیں ہوسکتا، آیت اللہ خامنہ ای

اس سرمایہ کاری پر تنقید بھی سامنے آئی ہے، جس میں ٹرمپ خاندان کے کاروباری تعلقات اور ممکنہ مفادات کے تصادم پر بحث کی گئی ہے۔ گزشتہ سال ڈومیناری ہولڈنگز  نے جے ایف بی کنسٹرکشن میں 44 ملین ڈالر کی نجی شیئر پلیسمنٹ کا انتظام کیا تھا، جس کے بعد جے ایف بی کے شیئرز میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟