حکومت کے پاس اقتصادی صورت حال کو سنبھالنے کا کوئی نسخہ نہیں، تیمور سلیم جھگڑا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے حکومت کی جانب سے معیشت بہتر کرنے کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ملک کی اقتصادی صورتحال کو سنبھالنے کا کوئی مؤثر نسخہ موجود نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہاکہ حالیہ قومی اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ 2018 میں ملک کی 22 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے تھی، جو اب بڑھ کر 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر کا عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ پچھلے 11 برسوں میں نہ صرف غربت کی شرح میں اضافہ ہوا بلکہ غریب و امیر کے درمیان فرق بھی 32.7 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں پنجاب میں یہ شرح 41 فیصد اور سندھ میں 33 فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں بیروزگاری کی رپورٹ جاری کی، جو گزشتہ 21 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے 10 ارب روپے میں پی آئی اے کو فروخت کیا اور اسی رقم میں ایک نجی جیٹ خرید لیا، جس پر کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔

تیمور جھگڑا نے کہاکہ پنجاب حکومت بھی پرائیویٹ جیٹ اور دیگر مراعات کے حوالے سے جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں اور انہیں 4500 سی سی کی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 11 کروڑ روپے کی گاڑیاں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: معیشت استحکام کی جانب گامزن، حکومت ہر فرد کو نوکری نہیں دے سکتی، وزیر خزانہ

تیمور جھگڑا نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو غربت، روزگار اور شہری تحفظ کے معاملے پر شفاف اور فوری جواب دینا ہوگا، کیونکہ عوام کے مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں