پنجاب میں گٹر کے ڈھکن اور سرکاری تنصیبات کی چوری پر سخت سزائیں، نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے گٹر کے ڈھکن، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سرکاری تنصیبات کی چوری اور نقصان پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ’گٹر ڈھکن‘ چور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری

آرڈیننس کے تحت اب سرکاری تنصیبات میں گٹر کے ڈھکن (مین ہول کورز)، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑیں اور دیگر اہم ڈھانچے شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد شہری سہولیات کی حفاظت اور چوری یا نقصان کی روک تھام ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق، اب سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے پر ایک سے 3 سال قید اور 2 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بغیر اجازت تنصیبات کو اتارنے یا خرید و فروخت کرنے پر بھی ایک سے 3 سال قید اور 5 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے شہری سہولیات اور عوامی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ