صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوہاٹ حملے کی مذمت

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید، 2 مشتبہ افراد ہلاک

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے وطن کے لیے عظیم قربانی دی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدرِ مملکت نے شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیے:   کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، اسپتال میں طبی سروسز معطل

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp