ڈی آئی ایف سی اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا ’پاکستان فِن ٹیک سمٹ‘ کے انعقاد کا اعلان

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی انٹرنیشنل فائنانشل سینٹر کے تحت کام کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ اور انوویشن ہب نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے اشتراک سے ’پاکستان فِن ٹیک سمٹ‘ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ سمٹ 18 اور 19 اگست 2026 کو منعقد ہوگی اور اس کا مقصد پاکستان کو عالمی فن ٹیک منظرنامے میں ایک اہم اور تیزی سے ابھرتی ہوئی گروتھ مارکیٹ کے طور پر متعارف کرانا ہے۔

پاکستان فِن ٹیک سمٹ دراصل دبئی فِن ٹیک سمٹ کی پہلی بین الاقوامی توسیع ہے، جو دنیا بھر میں فائنانس اور فِن ٹیک رہنماؤں کے صفِ اول کے اجتماعات میں شمار کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کر دی، ڈاکٹر سہیل منیر چیئرمین مقرر

اس کانفرنس کا انعقاد مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ممتاز عالمی مالیاتی مرکز کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اب پہلی بار اسے متحدہ عرب امارات سے باہر پاکستان میں توسیع دی جا رہی ہے۔

منتظمین کے مطابق سمٹ خطے کے بااثر پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں، ٹیکنالوجی ماہرین، سرمایہ کاروں اور اختراع کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت کو تقویت دینا اور ملک کو فِن ٹیک اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے علاقائی مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان 2025‘ مکمل وژن ہے، حکومت 120 ملین بینک اکاؤنٹس اور تمام G2G لین دین کو ڈیجیٹل بنائے گی، خرم شہزاد

ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف امیری نے اس موقع پر کہا کہ دبئی فن ٹیک سمٹ کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھانا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے کیونکہ پاکستان ایک تیزی سے ابھرتا ہوا فن ٹیک مرکز بن رہا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان فِن ٹیک سمٹ مالیاتی جدت طرازی کے عالمی مکالمے کی قیادت کرنے کے ڈی آئی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

’یہ اقدام متحدہ عرب امارات، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے درمیان ترقی، تعاون اور سرحد پار جدت طرازی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔‘

مزید پڑھیں: سرحد پار ڈیجیٹل مالیاتی نظام: پاکستان اور امریکی کمپنی میں تعاون کا آغاز

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ایک مضبوط اور معتبر فِن ٹیک ماحولیاتی نظام جدت، ریگولیٹری وضاحت اور ادارہ جاتی اعتماد پر قائم ہوتا ہے، اور پاکستان ان تینوں شعبوں میں نظم و ضبط اور دور اندیشی کے ساتھ پیش رفت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد ہونے والی پاکستان فِن ٹیک سمٹ ایک تزویراتی شراکت داری ہے جو مشترکہ عزائم اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے باہر پاکستان کے نام سے اپنے فلیگ شپ پلیٹ فارم کا انعقاد ڈی آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور اصلاحاتی اقدامات پر عالمی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں